اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر نے کہا ہےکہ اسرائیل میری حکومت بننے تک انتظار کرے اور حوصلہ رکھے ، حلف اٹھانے کے بعد تمام مسائل حل کر دیں گے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی توہین اور تضحیک کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے۔ امریکہ اور اسرائیل ہمیشہ دوست رہے ہیں اور ہمیشہ دوست رہیں گےاور ہمارے دمشن مشترکہ ہیں انہیں کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ ایران سے معاہدہ اسرائیل کی دوری کی وجہ سے بنا اب ایران کے ساتھ 60ایٹمی معاہدوں کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے ۔ نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے ایران سے بھیانک ایٹمی معاہدہ کیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کی جانب سے غرب اردن میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کیخلاف ایک قراد منظور کی تھی
not anymore. The beginning of the end was the horrible Iran deal, and now this (U.N.)! Stay strong Israel, January 20th is fast approaching!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 28, 2016
We cannot continue to let Israel be treated with such total disdain and disrespect. They used to have a great friend in the U.S., but…….
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 28, 2016