بیجنگ (آ ئی این پی ) چین 2020تک دنیا کی سب سے بڑی ایویایشن مارکیٹ بن جائے گا ، ملک میں 500نئے ائیرپورٹ تعمیر کیے جائیں گے ، تمام مقاصد کیلئے 5000طیاروں کا مالک ہو گا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ہیویل ائیروسپیس ایشیاء پیسیفک کے صدر سٹفن لین نے کہا ہے چین کی اگلے 20 سالوں میں دنیا کی سب سے بڑی ہوا بازی کی مارکیٹ بننے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا دنیا بھر میں طیاروں کے ہارڈ وئیر فراہم کرنے والی اہم کمپنی ہنیویل ایرو اسپیس چین کی اہم ایوی ایشن کمپنیوں کے ساتھ تعلقات قائمکیے ہیں ۔چینی ریاستی کونسل کے مطابق پورے ملک میں 2020تک 500نئے ائرپورٹ تعمیر کیے جائیں گے اور چین 5000طیاروں کا اکیلا مالک ہو گا ابتدائی طور پر چین طیاروں کے پرزاہ جات بیرون ممالک کو سپلائی کر رہا ہے ۔