دمشق(این این آئی)شام میں جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ایک انتہائی اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ ابو جندل الکویتی نامی یہ کمانڈر امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے خلاف لڑائی میں مارا گیا۔ مقامی ذرائع نے آبزرویٹری کو بتایا کہ الکویتی کی ہلاکت جابر نامی گاؤں میں ہوئی ہے، جس کا قبضہ چھبیس دسمبر کو سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے چھڑایا تھا۔ امریکی حمایت یافتہ یہ عسکری گروپ داعش کی خود ساختہ خلافت کے مرکز الرقہ کا قبضہ چھڑانے کی کوششوں میں ہے۔ اس گروپ میں کرد ملیشیا اور عرب جنگجو شامل ہیں۔