ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

دھند کے باعث دو طیارے آمنے سامنے ،بڑی تباہی ٹل گئی

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے اندراگاندھی ایئرپورٹ پربڑا حادثہ رونما ہوتے ہوتے رہ گیا۔ انڈیگو کا طیارہ لینڈ کرنے کے بعد دھند کے باعث سپائس جیٹ طیارے کے سامنے آگیا۔ مسافروں اور حکام میں خوف وہراس پھیل گیا۔میڈیا کے مطابق کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن یہ ایک ہی دن میں دوسرا حادثہ تھا جو ہوتے ہوتے رہ گیا۔ طیارے میں سوار عملے کے ارکان سمیت 176 مسافر محفوظ ہیں۔ انڈیگو سیفٹی ڈیپارٹمنٹ اور ریگولیٹری ادارے کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
جبکہ سپائس جیٹ کے ترجمان کا بھی کہنا ہے کہ ان کی فلائٹ ایس جی 123 کا عملہ تمام وقت ایئرٹریفک کنٹرول کی ہدایات پر عمل کرتا رہا۔ سپائس جیٹ کے عملے نے جب مخالف سمت سے انڈیگو طیارے کو آتے دیکھا تو فوراً ایئر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت ہمارا سب سے پہلا فرض ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی مغربی ریاست گوا کے ہوائی اڈے پر مسافر طیارہ رن وے سے پھسل گیا تھا۔ واقعے میں پندرہ مسافر زخمی ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…