جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

بھارت کو لگام ڈالنے کی تیاریاں مکمل،چین پاکستا ن کو کونسا خطرنا ک ترین ہتھیار دینے والا ہے؟بھارتی اخبار کی رپورٹ نے بھارت میں تہلکہ مچادیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2016 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ جنگی طیارے کا تجربہ کرلیا جس کا مقصد جدید ترین لڑاکا طیاروں کی تیاری میں مغرب کی اجارہ داری ختم کرنا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگی طیارے کا یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے اور حال ہی میں اس نے اپنے اکلوتے بحری بیڑے کو پہلی بار مغربی بحر الکاہل میں فوجی مشقوں کے لیے بھیجا تھا۔

چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق جے 31 کے نئے ورژن کو ایف سی 31 گائر فیلکن کا نام دیا گیا ہے اور جمعے کے روز اس نے اپنی پہلی اڑان بھری۔دو انجن والا یہ ‘ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ چین کی جانب سے تکنیکی اعتبار سے دنیا کے جدید ترین جنگی جیٹ امریکی ساختہ ایف 35 کا جواب ہے۔اخبار نے ایوی ایشن ماہر وو پائیشن کے حوالے سے بتایا کہ ‘نیا ایف سی 31 بہتر اسٹیلتھ صلاحیتوں، برقی آلات اور زیادہ گنجائش کا حامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘طیارے کے ایئرفریم، ونگز اور ورٹیکل ٹیلز میں تبدیلی کی گئی ہے جس کی وجہ سے طیارہ مزید ہلکا ہوگیا ہے اور اس کی حرکت پذیری میں اضافہ ہوا ہے۔یہ طیارہ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا( اے وی آئی سی)کی ذیلی کمپنی شین یانگ ایئرکرافٹ کارپوریشن کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق طیارے کی متوقع قیمت 7 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے اور اس کے کم قیمت کی وجہ یورو فائٹر ٹائیفون کی طرح کے فورتھ جنریشن طیاروں سے مارکیٹ شیئر حاصل کرنا ہے۔

چائنا ڈیلی کے مطابق ‘اے وی آئی سی کا کہنا ہے کہ ایف سی 31 طیارے ففتھ جنریشن طیاروں کی تیاری میں بعض ممالک کی اجارہ داری کو ختم کردیں گے۔واضح رہے کہ چین تیزی سے ہتھیاروں کی اپنی مقامی انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے اور ڈرونز، اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم سے لے کر مقامی سطح پر جہازوں کے انجن بھی تیار کررہا ہے۔ماضی میں چین پر یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ وہ روسی جنگی طیاروں کے ڈیزائنز چوری کرتا ہے جبکہ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایف سی 31 بھی ایف 35 طیاروں سے مماثلت رکھتا ہے۔تکمیل کے بعد ایف سی 31 چین کا دوسرا ففتھ جنریشن جنگی جیٹ بن جائے گا جبکہ اس سے قبل چین نے جے 20 طیارے کو نومبر میں اپنے فضائی بیڑے میں شامل کیا تھا۔ادھربھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق جدید اور بہتر سٹیلتھ طیارے کے کامیاب تجربے کے بعد چین اب ہائی ٹیک طیاروں پر مغربی دنیا کی اجارہ داری کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ چین ان طیاروں کو امریکی اسٹیلتھ طیارے کی قیمت سے بھی نصف تک فروخت کرنے کا خواہاں ہے۔جے ایف طیاروں میں پاکستان کی چین کے ساتھ شراکٹ کے بعد اس طیارے میں بھی پاکستان نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…