جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں شرکت سے انکار،امریکہ میں نیا تنازعہ کھڑ ا ہوگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2016 |

نیویارک(آئی این پی )امریکا میں “دی ریڈیو سٹی راکٹس” ڈانسنگ گروپ کی جانب سے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کے اعلان نے ایک تنازع کھڑا کر دیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ گروپ کے بعض ارکان نے اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں گروپ کے مالکانہ حقوق رکھنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر رکن کو شرکت یا عدم شرکت کا اختیار حاصل ہے۔وہائٹ ہاؤ س میں اقتدارکی منتقلی کی تقریب کے منتظمین کو ایسے گلوکاروں اور فن کاروں کی تلاش میں شدید دشوار پیش آ رہی ہے جو تقریب میں شرکت کو قبول کر لیں۔ دنیائے فن سے تعلق رکھنے والے اکثریت منتخب امریکی صدر کے بارے میں ناموافق رجحان کا اظہار کر چکی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اطالوی گلوکار آندریا بوچلے ، کینیڈیئن گلوکارہ سلین ڈیون اور برطانوی گلوکار ایلٹن جان.. ان سب نے ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔

دی ریڈیو سٹی راکٹس کی انتظامیہ کی جانب سے 20 جنوری کی تقریب میں شرکت کے اعلان کے بعد گروپ کی ایک رکن ڈانسر فوئبے پرل نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں (جو بعد میں حذف کر دیا گیا) کہا کہ شرکت کے اعلان پر انہیں “شرمندگی اور مایوسی” ہوئی اور یہ ایک بھیانک امر ہے۔گروپ کی مالک کمپنی “MSG” کا کہنا ہے کہ صدر کی تقریب سمیت ہم نے کبھی کسی ایونٹ میں گروپ کے ارکان کی شرکت کو لازمی قرار نہیں دیا۔ کمپنی کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ 20 جنوری کو تقریب میں شرکت کی خواہش مند ڈانسروں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستیں مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہے۔”راکٹس” گروپ کی ڈانسروں کے علاوہ تقریب میں شرکت کے واسطے حامی بھرنے والی اکلوتی فن کارہ 16 سالہ معروف امریکی پوپ گلوکارہ جیکی ایوینکو ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…