منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

خلیجی ملک نے لاکھوں غیرملکیوں کوملازمتوں سے نکالنے کا اعلان کردیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت ایمریٹائزیشن کے نام سے ایک پروگرام شروع کرہی ہے جس کا مقصد اماراتی باشندوں کو زیادہ سے زیادہ برسرروزگار کرنا ہے۔ عرب میڈیاکی رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت ہیومن ریسورسزنے اس پروگرام کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیںجبکہ اس پرعمل درآمد2017میں ہوگا۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ایمریٹائزیشن پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں ڈیٹاانٹری آپریٹرز،ہیلتھ اورسیفٹی آفیسرزکی ملازمتوں میں عرب امارات کے شہریوں کوترجیح دی جائے گی ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایمریٹائزیشن پروگرام کی اسٹنٹ انڈرسیکرٹری فریدہ العلی نے بتایاکہ ایمریٹائزیشن پروگرام کے تحت سب سے پہلے ان ملازمتوں پرمطلوبہ شرائط پرپورااترنے والے اماراتی شہریوں کوترجیح دے کرملازمت دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ویژن 20121کے تحت امارات کے شہریوں کوپرائیویٹ سیکٹرمیں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دیناشامل کیاگیاہے ۔اگلے سال 2017میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں اوردیگراداروں میں 1ہزارسے زیادہ اماراتی باشندوں کولازمی بھرتی کیاجائے گا۔ان کمپنیوں کےلئے ضروری ہوگاکہ وہ ڈیٹاانٹری کی ملازمتیں صرف اور صرف اماراتی شہریوں کودیں ۔اس پروگرا م کے تحت کمپینوں کے پاس اگرڈیٹاانٹری کےلئے سیٹیں کم ہوں توان کمپنیوں پرلازم ہوگاکہ وہ غیرملکی باشندوں کوملازمت سے برخاست کرکے ان کی جگہ اماراتی شہریوں کوڈیٹاانٹری کی ملازمت ہرصورت دیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…