نیویارک(این این آئی)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے خیراتی ادارے کو بند کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاہم اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہاہے کہ جب تک تحقیقات جاری ہیں، ٹرمپ اپنے فاؤنڈیشن کو بند نہیں کر سکتے۔خیال رہے کہ ان کے خیراتی فاؤنڈیشن کے کام کاج کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ ان کے ‘فاؤنڈیشن نے گذشتہ برسوں کے دوران بہت اچھے کام کیے اور اہل تنظیموں کو لاکھوں ڈالر کی امداد دی جس میں معمر افراد، قانون نافذ کرنے والے افسروں اور بچوں کو تعاون بھی شامل ہے۔
انھوں نے ادارے کو بند کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہاکہ میرے صدارتی کردار کے ساتھ اس کے ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں خیراتی کاموں میں اپنی دلچسپی کو دوسرے طریقوں سے جاری رکھ سکتا ہوں۔نیویارک کے اٹارنی جنرل فاؤنڈیشن میں ہونے والی ‘ممکنہ بے ضابطگیوں’ کی جانچ کر رہے ہیں جبکہ ٹرمپ کسی بے ضابطگی سے انکار کرتے ہیں۔اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا کہ جب تک تحقیقات جاری ہیں، ٹرمپ اپنے فاؤنڈیشن کو بند نہیں کر سکتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنا خیراتی ادارہ بند کرنے کا اعلان،
25
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں