جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع،دو بڑی طاقتوں کی ایک دوسرے سے ٹھن گئی

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا/ماسکو(آئی این پی) ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع،دو بڑی طاقتوں کی ایک دوسرے سے ٹھن گئی،نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی برتری کو واضح کرنے کے لیے کہا ہے کہ جوہری پروگرام اس قدر مضبوط بنایا جائے کہ دنیا اس کی طاقت کو تسلیم کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا، جب انہوں نے ایک دن پہلے ہی وائٹ ہاس میں مقرر ہونے والے قومی سلامتی کے مشیر ائیکل فلین سے ملاقات کی تھی۔نومنتخب صدر نے جوہری پروگرام کو وسعت دینے کی بات ٹوئٹ کرتے ہوئے کہی، ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کارروائیوں کو وسعت دینے کی بات نہیں کی تاہم انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ امریکا کو دنیا بھر کے مسائل پر نظر رکھنی چاہئیے۔ٹرمپ کی ٹیم کی ویب سائٹ کے مطابق منتخب صدر کوجوہری ہتھیاروں اور سائبر حملوں سے متعلق دھمکیوں کا احساس ہے، اس لیے وہ جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانا چاہتے ہیں، جب کہ وہ امیدوار کی حیثیت سے یا منتقلی کے دورانیے میں اس حوالے سے کچھ تفصیلات بھی پیش کر چکے ہیں۔انتخابی مہم کے دوران ہیلری کلنٹن کی جانب سے متعدد بار ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ وہ ایک ایسی قسم کی سربراہی نہیں کر سکتے جو جوہری طاقت کی حامل ہو، جبکہ 10 سابق میزائل آپریٹرز کی جانب سے بھی یہ لکھا گیا کہ ٹرمپ کے پاس مستقل مزاجی، سفارت کاری کا تجربہ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں کہ جس سے کو جوہری جنگ کو روک سکیں۔نو منتخب امریکی صدر نے گزشتہ روز جنوبی فلوریڈا میں مشیروں سے مشورے لینے سمیت ممکنہ نامزدگیوں کے لیے انٹرویو کیے، انہوں نے وائٹ ہاس کے علاوہ بھی اپنے دیگر اسٹاف کو وسعت دی، انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی مہم مینجر کیلینی کنوائے ویسٹ ونگ میں مشیر کے طور پر شامل ہوں گی۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی جمعرات کو اپنے ایک بیان میں فوجی جوہری صلاحیت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے شام میں روسی فوج کی مہم کی تعریف کی۔رواں برس روس کی فوج کی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ فوج کی صلاحیتوں اور تیاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کو مزید بہتر بنایا جائے، ہم کسی بھی فوجی دھمکیوں کے خطرے کو بے اثر بنانے کو یقینی بنائیں گے۔صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ روس کو مزید فوجی اسٹریٹجک جوہری قوت حاصل کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ میزائل کے شعبے میں خصوصی طور پر تحقیق کی ضرورت ہے، جس کے ذریعے ہم کسی بھی محفوظ دفاعی نظام میں گھس اور نکل سکتے ہیں۔پیوٹن کے مطابق ہمیں محتاط طریقے سے عالمی طاقت کیتوازن اور دنیا میں سیاسی و عسکری تبدیلیو ں کی حالات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، خصوصی طور پر ہمیں روس کیسرحدی علاقوں پر توجہ دینے اور ملک کو درپیش خطروں کی ہنگامی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ولادی میر پیوٹن کے مطابق روس کی فوج نے شام میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، ٹیکنالوجی کے بھر پور استعمال سے شامی فوج کو پیش قدمی کرنے میں مدد ملی۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…