بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے بعد اب بنگلہ دیش،میانمار اور نیپال بھی۔۔! چین نے بھارت پر بجلیاں گرادیں

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی )پاکستان کے بعد اب بنگلہ دیش،میانمار اور نیپال بھی۔۔! چین نے بھارت پر بجلیاں گرادیں،بھارت کسی بھی طرح چین کو بنگلہ دیش،میانمار اور نیپال کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے سے نہیں روک سکتا، چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کی رپورٹ،بھارت کی جانب سے چین کے ساتھ سرحد پر براہموس سپر سونک کروز میزائل کی تنصیب پر چینی بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ماہرین نے نئی دہلی کو محتاط رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین کے ساتھ اپنی سرحد پر ’’ماؤنٹین سٹرائک کارپس‘‘ اوربراہموس سپر سونک کروز میزائل کی تنصیب کے بعد خصوصی فرنٹیئر فورسز کی ازسرنو تعیناتی کے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ چین کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے لئے تیار رہا جا سکے ۔

چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز میں جنوبی ایشیائی سینٹر کے چیف ای خیلن نے موجودہ صورتحال پر موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت یہ اقدامات محتاط رویے سے اٹھائے اگرچہ خصوصی فرنٹیئر فورسز کو از سرنو مستحکم کرنے کا فیصلہ بھارت کا اپنا ہے تاہم انہیں پھر یہ غور کرنا چاہیے کہ کیا یہ ایک عملی حل ہے ۔ بھارت کی کاوشوں کو روکنے کے لئے چین کا کوئی حق نہیں ہے اسی طرح چین کے بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ باہمی تعاون اور تبادلوں کو بھارت کی جانب سے کسی بھی طرح نہیں روکا جا سکتا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی خصوصی فرنٹیئر فورسز کو 1962میں چین کے ساتھ سرحدی تنازع کے بعد1963میں تشکیل دیا گیا تھا ۔

فورسز نے سرحدی علاقوں سے ہمسایہ ممالک سے متعلق حساس معلومات جمع کرنے میں ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔ فورسز کی ازسرنو تشکیل کا فیصلہ بھارت کی اعلیٰ سطح کی قومی قیادت نے کیا ہے تاکہ چین کی جانب سے بھارت کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات سے نمٹا جا سکے ۔چین نے نیپال کے ساتھ ایک نئی ریلوے اور تجارتی راہداری تعمیر کرنے کے منصوبہ کی تجویز دی ہے ۔چین نے بنگلہ دیش اور میانمار میں بھی اپنی موجودگی کو بڑھایا ہے ۔ یہ دونوں ممالک چینی سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…