کابل(آن لائن) طالبان کا خوفناک حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں, افغانستان کے شہر فرح میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 11 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر فرح میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 11 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے فرح شہر میں واقع چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور با آسانی فرار ہو گئے، حملہ آور جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار اور دیگر ضروری سامان بھی ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر ملا عبدالسلام صعیف کے گھر پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک یکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا تاہم حملے کے وقت سابق طالبان لیڈر گھر پر موجود نہیں تھے۔طالبان فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ابھی تک کوئی گرفتار عمل میں نہیں آسکی۔
طالبان کا خوفناک حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں