ویلٹا(این این آئی)مالٹا کے حکام نے کہاہے کہ گذشتہ روز لیببا کے ایک مسافر بردار طیارے کو ڈرامائی انداز میں اغواء کرنے کی کارروائی میں جعلی اسلحہ استعمال کیا گیا تھا۔مالٹا میں متعین لیبیا کے سفیر الحبیب الامین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ افریقی ائیرلائن کمپنی کے اغواء کیے گئے جہاز کے تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ ہائی جیکر کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے بعد تمام مسافروں کو طرابلس کے ہوائی اڈے پرلے جایاگیا ہے ،مالٹا میں متعین لیبی سفیر نے بتایا کہ اغواء ہونے والے طیارے کو تکنیکی اور سیکیورٹی کینقطہ نظر سے کلیئر قرار دینے کے بعد اسے جلد ہی طرابلس روانہ کردیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اغواء کار اس وقت مالٹا کی پولیس کی تحویل میں ہیں۔