بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی 86سالہ خاتون نےاپنے خوابوں کی تعبیر کر لی کیا کام کر دیا ؟ جان کر ان کے حوصلے کو بھی داد دیں گے

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان چنگ (آئی این پی ) مشہور کہاوت ہے کہ خوابوں کا پیچھا کرنے میں کبھی دیر نہیں لگتی ہے اور 86سالہ وائی یو آرمی اس کی مکمل مثال ہے ،مشرقی چین کے مشہور سیرامکس دارالخلافہ جنگ ڈی جینگ کی 86سالہ خاتون نے چھ برس ایسے کام پر صرف کئے جس کے بارے میں اس کا فخر سے کہنا ہے کہ یہ ’’ چینی مٹی کا پیلس ‘‘ ہے ، موضع شن پنگ جو کہ جنگ ڈی جینگ کے قریب ہے میں واقع یہ محل تین منزلہ جگمگاتی گشتی بلڈنگ ہے ،گراؤنڈ فلور اور بیرون دیوار چینی ثقافت ۔اژدہا فونکس، چینی منطقۃ البروج کی علامات اور تائی چھائی علامات سے ملتے جلتے تیز چمکدار موزیق پیٹرن سے آراستہ ہے،یہ محل ٹوٹے ہوئے چینی مٹی کے ٹکڑوں کی زبردست مقدارسے تعمیر کیا گیا ہے ، اندر کا اثر جادوئی ہے ، کھڑکیاں پروسلین ویس کی شکل میں بنائی گئی ہیں ، چھتوں کو نازک چینی مٹی باؤل سے سجایا گیا ہے ، دیواروں کو پروسلین کے منفرد ٹکڑوں سے سجایا گیا ہے اور ایسی مصوری کی گئی ہے جو کہ کلاسک چینی لوک داستانوں کو بیان کرتی ہے ، یہ دم بکش خوبصورتی والی عمارت ہے ، یہ محل 1200مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر محیط ہے ، اس کی تعمیر اور سجاوٹ کیلئے ٹوٹی ہوئی چینی مٹی کا قریباً 80ٹن استعمال کیا گیا ہے جو وائی یو نے قریباً 80برسوں میں زیادہ تر جمع کیا ہے ۔ وائی یو کے خاندان کے ذہن میں یہ سوال تھا کہ جب آپ کے آرام کرنے کی عمر ہو تو پھر چینی مٹی کا محل تعمیر کرنے کی تکلیف کیوں گوارہ کی جائے ان کو نہیں پتہ تھا کہ وہ کیا کرنے جارہی ہے تا ہم وائی یو کیلئے محل پروسلین کرافٹ ویمن اور ڈیلر کے طورپر اپنے عمر بھر کے کیریئر کو لپیٹنے کا ایک بامقصد طریقہ ہے ،یہ پروسلین کے شیدائیوں کے دلوں میں مقدس شہر جنگ ڈی ین کیلئے ایک تحفہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…