بیجنگ (آئی این پی )سٹیٹ کونسل کے جنرل آفس کے ایک اعلامیہ کے مطابق چین 2020ء تک اپنی معمر افراد کی دیکھ بھال کی مارکیٹ کو پوری طرح کھول دے گا ، اس اقدام سے مارکیٹ میں مصنوعات اور سروسز کی سپلائی میں خاصہ اضافہ ہو گا ،ریگولیشنز کو معیار کے مطابق بنایا جائے گا اور سروس کوالٹی میں اضافہ ہوگا ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت دی جائے گی اور انتظامی منظوری کا طریقہ ہائے کار سہل بنادیا جائے گا ، چین کی معمر آبادی ایک اہم سماجی مسئلہ ہے ، اس وقت ملک میں 60سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 220ملین سے زیادہ ہے جو کہ آبادی کا 16.1فیصد بنتا ہے جبکہ تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، بزرگ شہریوں کے مجموعی طورپر 15.3فیصد کا خیال ہے کہ ان کا 2000کی تعداد سے دو گنا سے زیادہ دیکھ بھال کی جانی چاہئے ، اس طرح ملک پر زبردست دبائو پڑ گیا ہے ۔