بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

جہاز میں بیٹھتے وقت آپ بھی اس بات کا خیال کریں ۔۔۔نہیں تو آپ کے ساتھ یہ کام بھی ہو سکتا ہے

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ڈیلٹا ایئر لائنز کے جہاز سے ایک وی لاگر کو اتارے جانے کی پوسٹ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو گئی ۔آدم صالح نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ جب وہ اپنی والدہ سے عربی میں بات کر رہے تھے تو ان لندن سے نیو یارک جانے والی فلائٹ سے اتار دیا گیا۔ایک عورت نے چلا کر کہا کہ یہ کیا کہہ رہ ہے ہیں، اس نے کہا کہ وہ غیر آرام دہ محسوس کر رہی ہیں۔ کپتان آئے اور پوچھا کہ کیا ہوا ہے۔میں اتنا زچ ہو گیا کہ جب مجھے کہا گیا کہ طیارہ چھوڑ جاؤں تو میں نے ویڈیو بنانا شروع کر دی۔جب ہم جہاز سے باہر نکال دیے گئے تو ہمیں بتایا گیا کہ یہ اس لیے کیا گیا کہ ہم بہت زور سے بول رہے تھے۔ آپ لوگوں کو اس لیے جہاز سے باہر نہیں نکال دیتے کہ وہ زور سے بول رہے ہیں۔صالح کے دوست سلیم ابہار جن کو صالح کے ساتھ ہی جہاز سے اتارا گیا تھا نے کہا کہ میں تو وہیں کا وہیں رہ گیا۔ وہ ایسی چیز تھی جسے آپ صرف فلموں میں ہی دیکھتے ہیں۔آدم صالح جو یوٹیوب پر اپنی مزاحیہ حرکتوں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں، کی پوسٹ سوشل میڈیا پر جلد ہی وائرل ہو گئیں۔ صرف تین گھنٹوں میں ان کی پوسٹ کو 120000 مرتبہ ری ٹیویٹ کیا گیا اور پچاس لاکھ لوگوں نے ان کی پوسٹس کو فیس بک پر دیکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…