بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک ہی میزائل کا تجربہ چوتھی بار ناکام ہونے پر بھارت آگ بگولہ پاکستان کے کس میزائل کے مقابلے میں میزائل تیار کیا گیا تھا؟

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا زمینی حملہ کرنے اور نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے کروز میزائل ’نِربھے‘ کا تجربہ ایک بار ناکام ہوگیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2013 کے بعد یہ چوتھا موقع تھا جب کروز میزائل کا بھارتی تجربہ ناکام ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اڑیسہ کے ساحل سے دور بیلاسور کے ٹیسٹ رینج سے فائر کیا جانے والا میزائل ہوا میں ہی اپنا رْخ تبدیل کرنے کے بعد ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ ہوگیا۔اس میزائل کا پہلا تجربہ مارچ 2013 میں کیا گیا تھا جو مکمل طور ناکام ہوا، اکتوبر 2014 میں کیے جانے والے دوسرے تجربے کو ’جزوی کامیاب‘ قرار دیا گیا، تاہم پھر اکتوبر 2015 میں تیسرا تجربہ اور اب چوتھا تجربہ بھی بْری طرح ناکام ہوا۔
بھارت کی ’ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن‘ (ڈی آر ڈی او) بیلسٹک میزائل کے حوالے سے تو کامیاب رہی ہے، لیکن کروز میزائل کے میدان میں اسے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔بھارتی مسلح افواج کے پاس روس کی مدد سے تیار کردہ سپرسونک ’براہ موز‘ کروز میزائل تو موجود ہے، لیکن ان کی رینج اب تک صرف 290 کلو میٹر ہے اور وہ صرف روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت مذکورہ میزائل پاکستان کے بابر میزائل کے مقابلے میں بنا رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…