منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

عالمی سطح پر ایران کی بڑی شکست

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)جنرل اسمبلی کے گذشتہ روز ہونے والے خصوصی اجلاس میں ایران میں سیاسی کارکنوں کو صحافیوں، اقلیتی رہ نماؤں اور مذہبی شخصیات کو پھانسی کی سزائیں دینے اور دیگر جرائم میں مملوث ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب قرار دیا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایران کے خلاف مذمتی قراردا منظور کی گئی جس میں تہران کو انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب قرار دیا۔جنرل اسمبلی کی ایک ذیلی کمیٹی میں14 نومبر کو ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں ایران پر انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام پر زور دیا گیا تھا۔ گذشتہ روز اس قرارداد پر رائے شماری کی گئی۔ 85

ارکان نے قراراداد کی حمایت میں جب کہ 35 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ 63 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ادھر ایران کی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین صادق آملی لاریجانی نے مغربی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عاید کیا کہ مغرب اقوام متحدہ کے فورم کو ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال کررہا ہے۔ ایرانی جوڈیشل کونسل کے سربراہ نے جوڈیشل حکام کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے ایران کے ساتھ کئے معاہدے پر بہت کم عمل درآمد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیاں برخواست کرنے کے بعد مغربی ملکوں نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا ہے۔ تاکہ ایران کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے تحت پابندیوں کی زد میں رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…