ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میںگزشتہ روزروسی سفیرآندرے کارلوف کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھاجبکہ اسکے چندگھنٹے بعد روس کے دارلحکومت ماسکومیں ایک اورروسی سفارتکارپیٹرکی لاش اس کے گھرسے برآمد ہوئی ہے ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق سفارتکارپیٹرکوفائرنگ کرکے قتل کیاگیاجب کہ اس کی عمر56سال تھی ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روسی سفارتکار کی ہلاکت کے وقت ان کی اہلیہ بھی جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔پولیس حکام کاکہناہے کہ روسی سفارتکارکی اہلیہ اس معاملے میں اہم گواہ ہونگی اوران کی مددسے قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے ۔