نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت نے انیل کمار دھسمانا کو خفیہ ایجنسی را کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حکومت نے فوج اور فضائیہ سمیت ملک کی خفیہ ایجنسیوں میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے سربراہوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔ انیل کمار دھمسانا کو بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کے عہدے کی مدت دو سال ہوگی۔ انیل دھمسانا نے 1981میں آئی پی ایس افسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 1993کو ریسرچ اینڈ انیلسس (را) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول نے دھمسانا کو گزشتہ 7 ماہ سے اہم ذمہ داریاں بھی سونپی ہوئی تھیں۔
انیل کمار دھمسانا خفیہ ایجنسی را کے موجودہ راجندر کھنہ کے نائب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے، جو یکم جنوری 2017کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں بے امنی پھیلانے میں ملوث ہے جس کا انکشاف بھارتی خفیہ ایجنسی کے گرفتار ہونے والے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے تحقیقات کے دوران کیا۔
بھارت نے ’’را‘‘ کی ذمہ داری اچانک کسے سونپ دی؟ حیران کن نام سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں