نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے سابق صدرصدام حسین جوکہ ایک وقت اپنے ملک کے سیاہ وسفید کے مالک تھے لیکن عراق پرامریکی حملے کے بعدان کوگرفتارکرلیاگیاتھا۔اس دوران ان سے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے تحقیقات بھی کی تھیں ۔
عراق کے سابق صدرصدام حسین کے بارے میں امریکی سی آئی اے کے ایک ایجنٹ جان نکسن اپنی کتاب ڈی بریفنگ دی پریزیڈنٹ میں کئی انکشاف کئے ہیں ۔انہوں نے اپنی کتاب میں لکھاہے کہ صدام حسین امریکی سی آئی اے کے ہرسوال کاجواب بڑی گھن گرج کے ساتھ دیتے تھے لیکن ایک وقت ایساآیاکہ ان سے ایک سوال کیاتھاتووہ آبدیدہ ہوگئے اوران کی آنکھیں نم ہوگئیں تھیں ۔جان نکسن نے اپنی کتاب میں لکھاکہ جب صدام حسین سے ان کے بیٹیوں رغداوررعناکے بارے میں سوال کیاگیاتوان کی آنکھیں نم ہوگئیں اورآوازبھی بھراگئی تھی اورصدام حسین نے جواب دیاکہ مجھے سب سے زیادہ اپنی بیٹیاں یادآتی ہیں اوراپنے بیٹوں قصی اورعدی کے بارے میں کہاکہ مجھے اپنے بیٹوں پربھی فخرہے لیکن ان کی خامیوں سے میں آگاہوں اوربعض اوقات ان کوسزادینے کے بارے میں سوچتاتھا۔
صدام حسین نے بتایاکہ میرابیٹاعدی قیمتی گاڑیوں کابہت شوقین تھااوراس نے دنیا بھرقیمتی گاڑیاں خریدی ہوئی تھیں جنہیں دیکھ کرمجھے دکھ ہوتاتھاکہ عدی کی ان حرکتوں کاعراق کے عوا م کوکیاپیغام جائے گاکیونکہ عراقی عوام عالمی پابندیوں کے بائوجود بھی زندہ دلی سے زندگی گزاررہے تھے ۔جان نکسن نے اپنی کتاب میں لکھاکہ صدام حسین نے بتایاکہ جب عدی نے میرے سوتیلے بھائی وتبین کونشے میں دھت ہوکرگولی مارکرزخمی کیاتومیں نے اس کی تمام گاڑیوں کونذرآتش کرادیا۔صدام حسین نے کاکہناتھاکہ مجھے اپنے سوتیلے بھائی کاہروقت بہت احترام رہتاتھا۔