نئی دہلی (آئی این پی)لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو بھارت کا نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو بھارت کا نیا آرمی چیف مقررکردیا گیا ہے ۔۔لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کا تعلق گورکھا رائفلز کی گیارہویں بٹالین سے ہے دسمبر 1978میں انھوں نے کمیشن حاصل کیا ۔لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت اس وقت انڈین آرمی کے وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔دریں اثناء ائیر مارشل بی ایس دھنوا کو بھارتی فضائیہکا نیا سربراہ مقررکردیا گیا ہے ۔بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ اور انڈین ایئر چیف ایئر مارشل اروپ راہا دونوں 31دسمبر کو ریٹاٹرڈ ہورہے ہیں۔