منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا ایٹم بم مغربی قوتوں کے دِل کا روگ ہی بن گیا،امریکی ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرتے رہے تو دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) کی جانب سے امریکی قانون سازوں کو ارسال کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جوہری ہتھیار بھارت کو اپنے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی سے روکنے کےلئے ڈیزائن کیے گئے ہیں، تاہم پاکستان ان کی تعداد میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔رپورٹ میں بھارت کے جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا بھی ذکر کیا گیا ہے رپورٹ کے مصنفین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ خطے میں جوہری تنازع کا باعث بن سکتی ہے رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نئے جوہری ہتھیار بنانا اور پوری طاقت سے جواب کے نظریے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع کے خطرے کو بڑھادیا ہے۔کہا گیا کہ 2004 کے بعد سے پاکستان نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کےلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، تاہم ملک میں عدم استحکام نے اس حوالے سے کئی سوالات کو بھی جنم دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…