ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

اگر آ پ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں تو فوراً یہ ایک کام چھوڑ دیں

datetime 18  دسمبر‬‮  2016 |

لندن (نیوز ڈیسک ) اگر آ پ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں تو فوراً یہ ایک کام چھوڑ دیں،ہم پاکستانی اکثر سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور انتہائی کھل کر کرتے ہیں ہمارے سوشل میڈیا یوزرز کے کمنٹس ،پوسٹس اور دیگر ردعمل ہماری وابستگی اور ہمارے مزاج کے بارے میں آگاہی دیتے ہیں،اگر آپ سوشل میڈیا کامتنازعہ استعمال کرتے ہیں تو فوراً اسے مناسب سطح پر لے آئیں۔امریکہ اور برطانیہ نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ویزا کے اجرا سے قبل درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فی الحال پاکستان پر اس کا باقاعدہ اطلاق نہیں مگر ذرائع کے مطابق اسے چیک ضرور کیاجاتاہے۔پھر ظاہر ہے جس کسی کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ متنازعہ تبصروں اورپوسٹ سے بھرا ہوگا ۔۔۔اس کے ساتھ ۔۔۔! امریکہ نے اپنی ویزا پالیسیوں کو مزید سخت کرنے اور ویزے کے خواہشمند افراد کی جانچ پڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔جس کے بعد اب امریکہ اوربرطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کو ویزا کے حصول کے لیے سیکورٹی کے سخت مراحل سے گزرنا ہو گا۔ اسی صورتحال کے پیشٍ نظر امریکی ہوم لینڈ ڈپیارٹمنٹ نے ویزے کے لیے درخواست گزاروں کے فیس بک اور ٹوئٹراکاونٹس کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ حکام درخواست گزاروں کے فیس بک اورٹوئٹر اکاونٹس کا جائزہ لیں گے کہ کہیں درخواست گزار شدت پسند مذہبی رجحان تو نہیں رکھتے۔امریکہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے برطانیہ نے بھی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی جانچ پڑتال اور سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ پاکستان سمیت دیگردوجنوبی ایشیاءکے ممالک کے باشندوں پران تبدیلیوں کااطلاق نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…