واشنگٹن(آن لائن)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملینا ٹرمپ وائٹ ہاوس منتقل نہیں ہوں سکیں گی،خاتون اول کون ہوگی،برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے عندیہ دے دیا ہے کہ ان کی بیٹی یہ ذمہ داریاں نجام دے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا بیٹے کی پڑھائی کے باعث نیو یارک میں ہی رہیں گی،ان کی غیر موجودگی میں وائٹ ہاوس میں خاتون اول کا دفتر کون سنبھالے گا۔برطانوی اخبار لکھتا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کاروباری امور دو بچوں کو سونپنے کا کہا ہے جن میں ان کی بیٹی ایوانکا شامل نہیں اخبار کے مطابق یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ایوانکا کو کوئی اہم حکومتی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے اور یہ ذمہ داری خاتون اول کی ہو سکتی ہے۔