ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پوپ فرانسس کی شامی پناہ گزین کیساتھ ایسا سلوک کہ جان آپ بھی ان کی ہمت اور حوصلے کو داد دینگے

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)مسیحوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس نے 23 سالہ شامی نوجوان محمد الحلبی کے پائوں چوم کر بھائی چارگی کی مثال قائم کردی،میڈیارپورٹس کے مطابق شامی شہری الحلبی نے کہاکہ وہ شام میں سرکاری فوج کے لیے جبری خدمت سے تنگ آ گیا تھا اور ملک میں جاری خانہ جنگی کے جہنم سے فرار چاہتا تھا۔
عوامی مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے اس کا نام شامی حکام کو مطلوب افراد میں شامل تھا۔ الحلبی پہلے اردن گیا پھر وہاں سے سوڈان اور پھر لیبیا کے شہر صبراتہ پہنچا۔ صبراتہ میں وہ اپنا روٹی کا تندور چلا رہا تھا تاہم ملیشیاؤں کی جانب سے دھمکیوں اور تنگ کیے جانے پر وہ اٹلی ہجرت پر مجبور ہوگیا۔الحلبی نے بتایا کہ وہ 1200 ڈالر کی رقم ادا کر کے سمندر کے راستے اٹلی پہنچا۔ پوپ فرانسس سے ملاقات کے حوالے سے الحلبی نے بتایا کہ وہ اٹلی میں پناہ گزین کیمپ میں مقیم تھا کہ اس دوران کیمپ کے ڈائریکٹر کی طرف سے بتایا گیا کہ اسے پوپ کے سامنے پیش کیے جانے والے پناہ گزینوں میں منتخب کیا گیا ہے جن کی پوپ کے ہاتھوں پاؤں دھلائی اور قدم بوسی ہوگی۔
الحلبی نے بتایا کہ پوپ سے ملاقات اور میرے قدموں کو چومنا مسیحی مذہب کے کسی بھی روحانی پیشوا کی جانب سے اعلی ترین تواضع اور انکساری کا اظہار تھا۔ بالخصوص جب کہ میں مسلمان اور ایک شامی پناہ گزین تھا۔ اس احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
اس رسم کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے واضح کیا کہ انہوں نے بھائی چارگی” کا یہ اظہار اْن لوگوں کے جواب میں کیا ہے جو امن سے نہیں رہنا چاہتے اور جنگوں اور تباہی کی منصوبہ بندی میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…