پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ون چائنا پالیسی کو چیلنج ،چین نے امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی کا اعلان کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے آنے والی امریکی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ ون چائنا پالیسی کو چیلنج کرنے کی کوشش سے آبنائے تائیوان میں امن متاثر ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے دفتر برائے تائیوان کے ترجمان نے کہا کہ ون چائنا پالیسی میں مداخلت سے امریکہ اور چین کے تعلقات بھی متاثر ہوں گے ٗامریکہ نے 1979 میں تائیوان سے سفارتی تعلقات توڑ دیے تھے اور اس کے بعد سے وہ چین کے اس موقف کا احترام کرتا چلا آیا ہے کہ تائیوان چین کا الگ ہو جانے والا صوبہ ہے تاہم امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘ون چائنا’ پالیسی پر نظر ثانی کرنے پر غور کرنے کا بیان دیا تھاحال ہی میں امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ نے تائیوان کی صدر سائی اینگ وین سے براہ راست بات بھی کی تھی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ چین نے امریکہ کے نو منتخب صدر کی جانب سے ‘ون چائنا’ پالیسی کو نظر ثانی کرنے پر غور کرنے کے بیان پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔چین کے دفتر برائے تائیوان کے ترجمان آن فینگشن نے ون چائنا پالیسی میں مداخلت پر سنگین نتائج کی وارننگ دی۔

انھوں نے کہا کہ ن چائنا پالیسی کا احترام چین اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اہم ہے اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کیلئے اہم ہے ٗاگر اس میں مداخلت کی گئی یا نقصان پہنچایا تو امریکہ اور چین کے درمیان مستحکم تعلقات کا سوال ہی پیدا ہیں ہوتا اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام پر گہرا اثر پڑیگا۔چین کی جانب سے تازہ بیان اس وقت آیا ہے جب امریکی پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری ہیرس نے عزم ظاہر کیا کہ امریکہ چین کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین میں جارحانہ برتاؤ کو چیلنج کرتا رہے گا۔آسٹریلیا کے تھنک ٹینک لووی انسٹیٹیوٹ میں بات کرتے ہوئے ایڈمرل ہیرس نے کہا کہ ہم تعاون کریں گے جہاں ہم کر سکتے ہیں لیکن جہاں ہمیں چیلنج کرنا ہو گا ہم کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…