دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیرغیرملکیوں نے اس خواہش کااظہارکیاہے کہ جن افراد نے اپنی عمرکا10سال سے زائد کاعرصہ یہاں گزاراہے ان کوگرین کارڈجاری کئے جائیں ۔ایک سروے کے مطابق یواے ای میں رہنے والے غیرملکیوں نے کہاہے کہ ان کوگرین کارڈجاری کئے جائیں تاکہ وہ مقامی شہریوں کی طرح سہولتوں سے استفادہ کرسکیں ۔
ایک بھارتی باشندےنے اس سروے کرنے والے ٹیم سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہاں پرہمارے بہت سے خاندان آبادہیں جن کے بچے بھی اسی ملک میں پیداہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ہردوسال نیاویزہ جاری کرواناپڑتاہے جوکہ ایک مشکل عمل ہے اس سے بچنے کےلئے یواے ای حکومت ہمارے لئے گرین کارڈسکیم شروع کرے ۔ایک پاکستانی باشندے میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یواے ای حکومت کسی بھی غیرملکی کو60سال کی عمرکے بعد ویزے کااجرانہیں کرتی جس کی وجہ سے ان کوواپس اپنے وطن لوٹناپڑتاہے جس سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں