ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نوجوان لڑکی کو عبایا اتارنے پر کیا سزا دیدی گئی ، جان کر حیران رہ جائینگے

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ریاض(آئی این پی ) سعودی پولیس نے نوجوان لڑکی کو عبایا اتارنے پر گرفتار کرلیا۔مقامی عربی اخبار ’’الشرق‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے لڑکی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب پولیس کے پاس اس حوالے سے شکایت درج کروائی گئی۔الشرق نے ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواض المیمان کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے ایک لڑکی کو التہلیہ اسٹریٹ سے اس وقت گرفتار کیا، جب اس نے اپنا عبایا اتارا، جس کا کچھ دن قبل اس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب ایک اور ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ ‘ایک نامعلوم خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا تھا کہ وہ عوامی مقامات پر عبایا کے بغیر جائیں گی۔سبق اور دیگر ویب سائٹس نے ایک نوجوان لڑکی کی تصویر شیئر کی، جس میں اسے سیاہ جیکٹ اور ٹخنوں تک آتے نارنجی اور گلابی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر پر سعودی شہریوں کی جانب سے سخت ناراضگی اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا، ‘لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ہم ریاستی قوانین کا احترام نہ کرنے پر سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہیں’۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے لیے عبایا پہننا لازمی ہے، جبکہ انھیں مخلوط محفلوں میں شرکت اور ڈرائیونگ کی بھی اجازت نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…