اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

کینیڈین وزیراعظم کی شامی متاثرین سے ملاقات، دکھ بھری داستانیں سن کرجسٹن ٹروڈونے کیا کیا؟ غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(آئی این پی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے شام سے منتقل ہونے والے متاثرین سے ملاقات کی، اس دوران شامی متاثرین کے بیانات سننے کے بعد کینیڈین وزیر اعظم اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسوچھلک گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ٹی شو میں بیٹھے ہوئے تھے کہ وہاں موجود ایک شامی خاتون نے اپنے حالات بیان کرنا شروع کردیے جس کے بعد کینڈین وزیر اعظم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔شامی خاتون نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے کینیڈا کی سرزمین پر قدم رکھا اور جہاز سے اترے تو ہم سے جس شخص نے ہاتھ ملایا وہ کوئی اور نہیں بلکہ جسٹن ٹروڈو تھے۔انہوں نے کہا کہ کینڈین وزیر اعظم نے شامی متاثرین کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے صرف دو الفاظ ویلکم ٹو ہوم اپنے ہی گھر میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ادا کیے جس کے بعد ہمارے حوصلے بہت بلند ہوئے کیونکہ ہم شام میں اپنا سب کچھ لٹا کر آئے ہیں۔اس موقع پر دیگر شامی متاثرین نے کینڈین وزیر اعظم کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ یہ الفاظ کسی ایسے شخص کے لیے جو اپنا گھر چھوڑ کر آرہا ہو، وہ بھی ایسا گھر جہاں جنگ جاری ہو بہت اہمیت رکھتے ہیں اور ان الفاظ کے بعد ہمیں کینیڈا میں آنے پر فخر محسوس ہوا۔واضح رہے شام گزشتہ کئی سالوں سے خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث اب تک خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم زندہ بچ جانے والے لاکھوں افراد ہجرت پر مجبور ہیں اور سمندر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی کوشش میں ہیں۔سمندری جہازوں کے ذریعے ہجرت کرنے والے سینکڑو شامی سمندر کی نذر ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال سمندر کنارے ملنے والی شامی بچے ایلان کردی کی لاش نے دنیا بھر کی عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جھنھجوڑ کر رکھ دیا تھا جب کہ بمباری سے زخمی ہونے والی شامی بچی نے عالمی برادری کو آنکھیں کھولنے پر مجبور کیا تاہم وہاں جنگ بدستور جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…