پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کے ایک خاندان نے اپنے گھر میں اتنی بڑی رقم کی موجودگی کا انکشاف کرڈالا کہ بھارتی حکومت نے بھی سر پکڑ لیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)بھارت کے معروف شہر ممبئی میں ایک فیملی نے دو لاکھ کروڑ یعنی بیس کھرب روپے کے غیر قانونی اثاثے کا اعلان کیا ہے جسے مرکزی حکومت نے مسترد کر دیا ہے، وزارت خزانہکا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مکمل تحقیقات کی جائیں گیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ممبئی میں ایک فیملی نے دو لاکھ کروڑ یعنی بیس کھرب روپے کے غیر قانونی اثاثے کا اعلان کیا ہے جسے مرکزی حکومت نے مسترد کر دیا ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق اس خاندان کے ذریعے کیا جانے والا اعلان مشتبہ ہے کیونکہ اس کنبے کی آمدنی کے وسائل محدود ہیں۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے 2016-17 کے بجٹ میں انکم ڈلیئریشن سکیم (آئی ڈی ایس) یا آمدنی کے اعلان کی سکیم کا انتظام کیا تھا جس کے تحت سعید خاندان کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے۔اس سکیم کے تحت اگر کوئی اپنی پہلے سے غیر اندراج شدہ آمدن یا اثاثوں کو ظاہر کرتا ہے تو اس کو ٹیکس، سرچارج اور جرمانہ وغیرہ کے تحت آمدنی کا 45 فیصد حکومت کو دینا ہوگا۔ بقیہ 55 فیصد آمدنی پر اعلان کرنے والے شخص کا اختیار ہوگا جو کہ مکمل طور پر جائز پیسہ تصور ہوگا۔اس سکیم کے تحت آمدنی کے شمارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی اور اس کے تحت، سعید خاندان کے علاوہ، کل 71،726 لوگوں کے ذریعہ 67،382 کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ آمدن کے شمارے جمع کیے گئے تھے۔اسی سکیم کے تحت دو اعلانات ایسے تھے جن میں اتنی بڑی رقم کا ذکر تھا کہ حکومت نے انھیں مشتبہ مانتے ہوئے ان اعلانات کو خارج کر دیا۔ممبئی کے باندرہ علاقے میں رہنے والے چار ارکان پر مشتمل سعید خاندان نے کل دو لاکھ کروڑ روپے کی آمدن یا اثاثوں کا اعلان کیا۔اس خاندان میں عبدالرزاق محمد سعید، بیٹے محمد عارف، عبدالرزاق کی اہلیہ رخسانہ سعید اور بیٹی نور جہاں محمد سعید ہیں اس خاندان کے تین ارکان کے پین کارڈ راجستھان کے شہر اجمیر کے پتے پر بنے تھے اور رواں سال ستمبر کے مہینے میں ہی یہ لوگ ممبئی آئے جہاں انھوں نے یہ اعلانات کیے۔دوسرا معاملہ احمد آباد کے بزنس مین مہیش شاہ کا ہے جنھوں نے کل 13،860 کروڑ روپے کی آمدن کا اعلان کیا تھا۔حکومت ان دونوں معاملات کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں معاملات کی تحقیقات کے بعد انکم ٹیکس محکمے نے 30 نومبر کو ان اعلانات کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے مقاصد کی تحقیقات ہو رہی ہے۔مہیش شاہ نے جب سے اعلان کیا اس کے بعد سے ہی لاپتہ تھے۔ بعد میں جب مہیش شاہ سامنے تو انھوں نے بتایا کہ یہ پیسہ صرف ان کا نہیں ہے بلکہ سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور بلڈرز کا ہے۔مہیش شاہ کو حراست میں لے لیا گیا تھا اور اب ان سے پوچھ گچھ ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…