راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی کمانڈر جنرل ڑاؤ یونگ چی نے علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ پاک فوج کے سربراہ نے سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ڑاؤ یونگ چی نے پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ جنرل ڑاؤ یونگ چی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔
چینی جنرل نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مسلسل کوششوں پر پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ، قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاکستان آرمی کے ایک چاک وچوبند دستے نے چینی جنرل کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چینی کمانڈر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے سپہ سالار اور چینی فوج کے کمانڈر کی ملاقات کو بھارتی میڈیا نے خصوصی اہمیت دی ہے اور بھارت میں اس ملاقات پر ہلچل مچ گئی ہے۔
چینی فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے دونوں سپہ سالاروں نے کیا بڑا اعلان کر دیا؟
5
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں