کھونسہ(این این آئی) بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں آسام رائفلز کے 2اہلکار ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔ محکمہ دفاع کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل جیرن جیت کنوار نے بتایا کہ میانمار اور بھارت کی سرحد سے 26 کلومیٹر دور کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور پر کسی تنظیم یا گروپ کا نام نہیں بتایا گیا جو اس کارروائی میں ملوث ہوسکتا ہے۔ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق کے این ایس سی این (کے) اور الفا کیڈر کے جنگجو ملوث ہیں۔