امرتسر(این این آئی) بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر سکھ برادری کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف مظاہرے کئے گئے بھارتی شہر امرتسر میں ایک طرف تو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دور ان سکھ برادری کی جانب سے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لئے مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین کی جانب سے بھارت سے آزادی اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ٗاس کے علاوہ سکھ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین اوراہم شخصیات کی امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے موقع پر سکھ برادری کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہروں سے بھارتی حکومت کو سبکی کاسامناکرنا پڑا۔واضح رہے کہ چند ماہ سے خالصتان کی آزادی کا معاملہ پھر گرم ہے اور کچھ دن پہلے ہی سکھ علیحدگی پسند رہنما کو جیل سے فرار کے بعد دوبارہ پکڑاگیاہے۔