پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

10سالوں سے قائم جعلی امریکی سفارتخانہ پکڑا گیا ۔۔ کہاں قائم تھا اور لوگوں کو کس طرح بے وقوف بنایا جارہا تھا؟ سنسنی خیز انکشافات

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ فلموں میں دیکھا کرتے تھےکہ کس طرح ایک آوارہ نکما انسان امریکہ جاتا ہے اور تھوڑےہی عرصے میںواپس آکربڑے ٹشن کے ساتھ لوگوں میں بابو بن کے رہتا ہے ۔ گاڑی ،بنگلہ، روپیہ پیسہ ، نوکر چاکر یہ سب چیزیں ان فلموں میں دیکھا دیکھی معصوم اور بھولی عوام کو بھی لگا کہ واقعی امریکہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں کوئی غم ، کوئی فکر نہیں ، سب ہمیشہ خوش رہتے ہیں ۔ بس پھر کیا تھا سب چل پڑے اسی ڈگر اپنے ملک میں کام نہیں تو چلتے ہیں پھر امریکہ کو۔
معصوم لوگوں کی اسی بات کو مد نظر رکھ کر چالاک لوگوں  نے عوام کو بری طرح لوٹا ۔ ایسا ہی ایک واقعہ گھانا میں پیش آیا جہاں سرعام جعلی امریکی سفارتخانہ چلایا جارہا تھا۔
یہ جعلی سفارتخانہ گزشتہ 10 سال سے لوگوں کو لوٹ رہا تھا لیکن کسی کو توقیق نہ ہوئی کہ اس کی اصلیت کا پتہ چلاسکتا۔ویب سائٹ کنزیومرسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ جعلی امریکی سفارتخانہ گھانا کے دارالحکومت میں واقع تھا اور اصلی سفارتخانے کے برعکس ایک چھوٹی سی مخدوش دو منزلہ عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔ جعلی سفارتخانہ چلانے والوںنے صحن میں امریکی جھنڈا لہرا رکھا تھا اور کمروں کے اندر بھی امریکہ کے مختلف مقامات کی تصاویر لگارکھی تھیں، جبکہ مرکزی ہال میں امریکی صدر کی تصویر آویزاں کی ہوئی تھی۔ انہوں نے کچھ جعلی امریکیوںکا بھی بندوبست کررکھا تھا، جو دراصل ترک باشندے نکلے جو ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنا جانتے تھے۔آکرہ میں واقع اصلی امریکی سفارتخانے کو جب جعلی سفارتخانے کے متعلق اطلاع ملی تو انہوں نے مقامی پولیس کو اس کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ جعلی سفارتخانہ پولیس کی ملی بھگت سے ہی چلایا جارہا تھا لہٰذا اس پر چھاپہ مارنے سے پہلے ہی ملزمان کو فرار کروادیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق جعلی سفارتخانہ چلانے والے مجرم گھانا کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتے تھے اور انہیں ہزاروں ڈالر کے عوض جعلی ویزے اور دیگر دستاویزات بیچتے تھے۔ مزید تحقیقات میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ اسی شہر میں نیدر لینڈز کا جعلی سفارتخانہ بھی چلا یا جارہا تھا۔ اسے چلانے والے ملزمان بھی پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…