جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’افغانستان کو منایا جائے‘‘ نواز حکومت نے ٹاسک کس کے سپرد کر دیا؟

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے افغانستان کے حکام کو منانے کا ٹاسک سیاسی جماعتوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں پارلیمانی وفد جلد افغانستان کا دورہ کرے گا ۔ اطلاعات کے مطابق حکومت نے افغان حکام کو منانے اور آپس کی دوریاں ختم کرنے کا کام سیاسی جماعتوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سیاسی جماعتوں کے اراکین پر مشتمل پارلیمانی وفد پاک افغان تعلقات کی بحالی اور امن کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر کام کرے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پاک افغان دوستی گروپ بھی بنائے جائیں گے جو دونوں ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت مین پارلیمانی وفد سمیت جلد افغانستان جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ افغان حکام سے بات چیت کے لئے مولانا فضل الرحمان ، سراج الحق ، اسفندر یار ولی خان اور محمود خان اچکزئی بھی وفد کا حصہ ہوں گے ۔
مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ سراج الحق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر ، اسفندر یار ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ اور محمود خان اچکزئی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ہیں جبکہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ قومی وطن پارٹی کے مرکزی رہبر ( لیڈر ) ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ان سیاسی جماعتوں کے قائدین کا افغانستان میں کافی احترام کیا جاتا ہے جن کے افغان حکام کے ساتھ ذاتی مراسم بھی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…