منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سے کشیدگی،افغانستان اور بھارت نے نیا منصوبہ بنالیا،عملدرآمد کی تیاریاں شروع

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امرتسر(نیوزڈیسک) ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارت اور افغانستان نے پاکستان سے کشیدہ تعلقات کے باعث فضائی کارگو سروس شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہے واضح رہے کہ بھارت کے شہر امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا انعقاد کیاجارہا ہے اس کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں ، برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک فضائی کارگو سروس کے اجراء پر غور کررہے ہیں جس کی وجہ پاکستان کے راستے تجارت میں درپیش دشواریوں کو قراردیاجارہاہے افغانستان کراچی کے راستے بھارت کو محدود برآمدات کررہا ہے جبکہ بھارت کو اس کی اجازت نہیں علاوہ ازیں بھارت اور افغانستان واہگہ بارڈر کو تجارتی راہداری کے طورپر استعمال کرنے کا متعدد بار کہہ چکے ہیں مگر پاکستان کا یہ کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر جیسے بڑے تنازعے کے حل سے پہلے اس قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جاسکتے اس وقت افغانستان غیر ملکی ممالک سے تجارت کے لیے کراچی کی بندرگاہ کا استعمال کرتا ہے،

جہاں سے وہ محدود تعداد میں برآمدات بھارت بھیج پاتا ہے جبکہ اس راستے سے بھارت کو برآمدات افغانستان بھیجنے کی اجازت نہیں۔امرتسر میں میٹنگ میں شریک بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق اس کارگو سروس کی تفصیل پر اس وقت کام جاری ہے، اور ممکن ہے اس میں قندھار کو نقطہ آغاز کے طور پر شامل کرلیا جائے۔نئی دہلی (آئی این پی)سرتاج عزیز کاسرپرائز،اتوار کو بھارت پہنچنا تھا ہفتے کو ہی پہنچ گئے،کیا بریک تھرو ہونے والا ہے؟،بھارتی میڈیا نے بڑادعویٰ کردیا،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پروزیراعظم نریندرمودی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندرمودی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوسکتی ہے۔

واضح ‎
رہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات اْڑی میں بھارتی فوجی بیس پر ہونے والے حملے کے بعد سے کشیدگی اختیار کیے ہوئے ہیں، اور گذشتہ چند ماہ کے دوران فائرنگ، شیلنگ اور حملوں کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔بھارت کے شہر امرتسر میں افغانستان کے حوالے سے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا آغاز ہوگیا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ترقی، امن و استحکام سے متعلق دو روزہ کانفرنس امرتسر میں شروع ہوگئی ہے جس میں شرکت کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز خصوصی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچ گئے جہاں انکا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔اس سے قبل مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو اتوار کے روز امرتسر آنا تھا تاہم انکے دورے کے شیڈول میں اچانک تبدیلی سامنے آئے جس کے تحت وہ ہفتہ کی شام ہی امرتسر پہنچ گئے۔ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان سمیت خطے کے ممالک کے وزرا خارجہ اور نمائند گان شرکت کریں گے۔2 روزہ کانفرنس میں سیکریٹری خارجہ سیشن ہوگا جس میں خطے کے ممالک افغانستان میں امن و ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گئے انکے ساتھ دفتر خارجہ میں ڈی جی افغانستان منصور علی بھی ہیں۔

سرتاج عزیزکانفرنس میں پرامن افغانستان کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے اور افغان مصالحتی عمل پربھی بات کریں گے کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدراشرف غنی بھی خطاب کریں گے۔کانفرنس میں چالیس سے زائد ممالک کے سربراہان اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کا ایجنڈا پرامن افغانستان ہے کانفرنس میں افغانستان کو پر امن بنانے کے علاوہ اقتصادی و معاشی ترقی کے معاملہ پر غور کیا جائے گا خطے کے ممالک کے درمیان پہلی کانفرنس نومبر دوہزار گیارہ میں ہوئی تھی امریکا سمیت بیس ممالک نے اس کانفرنس کی تجویز کی حمایت کی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…