جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’آنکھ کھلی بھی تو دو ہفتے بعد‘‘ پاک فوج نے تو یہ کام کیا ہی نہیں ۔۔ بھارت نے کس معاملے میں پاکستان کو جھوٹا کہہ دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا کی آنکھ 2ہفتے بعد ’’اچانک ‘‘ کھل گئی اور انہیں یاد آیا ہے کہ پاکستان نے اپنی حدود میں جس بھارتی آبدوز کو مار بھگایا تھا وہ ہندوستان کی نہیں تھی ،اچانک بیدار ہونے پر ہندوستانی بحریہ کے سربراہ نے پاکستان کی جانب سے اپنے پانیوں میں بھارتی آبدوز کو مار بھگانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی آبدوز کو پسپا کرنا آسان کام نہیں ہوتا،پاکستان نیوی کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ،پاکستان کے پانیوں میں کوئی آبدوز تعینات نہیں کی ،آپریشنل ضرورت کے مطابق آبدوزوں کی تعیناتی جاری رہے گی ،گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں او ر اس سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہیں۔
نیوی ڈے کے موقع پر سالانہ بریفینگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گوادرپورٹ میں چینی بحریہ کی موجودگی کی نگرانی کررہے ہیں اوربھارت اس سے نمٹنے کیلئے تیا رہے۔انھوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی آبدوز کو پسپا کرنا آسان کام نہیں ہوتا،پاکستان نیوی کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ،ہم اپنی آبدوزوں کی آپریشنل ضروریات کے مطابق اور جہاں انکی ضرورت پڑے گی تعیناتی جاری رکھیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں، ہم کسی بھی تعینات طاقت سے نمٹنے کیلئے مکمل صلاحیت اور اثاثے رکھتے ہیں، کب ایسا کرنا ہے ؟ہمارے پاس اس سے نمٹنے کیلئے منصوبہ ہے۔واضح رہے کہ 18نومبر کو بھارتی آبدوز نے پاکستا ن کے جنوبی پانیوں میں گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان نیوی نے اسے پسپا کرتے ہوئے واپس جانے پر مجبور کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…