اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، تفصیل کے مطابق سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں لوگوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے ساتھ ساتھ سکھوں کی آزادی پر بھی آواز اٹھائے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے ، بھارت میں اقلیتوں سے مذہبی آزادی کو چھینا جا رہا ہے اور اس بات پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے مذاہب چھوڑ کر ہندو ہو جائیں، پاکستان سکھوں کو بھارت سے آزاد کروانے کیلئے آگے بڑھے۔ من موہن سنگھ کے مطالبے نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ہے۔