اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ کے کمان سنبھالتے ہی بھارت کے بھی ہوش ٹھکانے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر میں شدید گولہ باری کے ایک روز بعدبھارتی بارڈرسکیورٹی فورس نے صلح کے پرچم لہرادئیے۔
عنایت شہیدپوسٹ سچیت گڑھ پربھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کے کمپنی کمانڈر اجیت سنگھ نے سفید جھنڈا لہراتے ہوئے چناب رینجرزکے کمپنی کمانڈرعاشق علی سے زیروپوائنٹ پر ملاقات کی ۔
ملاقات میں موقف اختیار کیاکہ بی ایس ایف کو اطلاع ملی تھی کہ چارواہ سیکٹرمیں واقع گاؤں چاملیال میں کچھ مجاہدین گھس آئے ہیں جس پرفائرنگ کی گئی اس دوران کچھ گولیاں پاکستانی حدودگریں،ہم ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر چاہتے ہیں۔
پاکستانی کمپنی کمانڈر عاشق علی نے اعلیٰ حکام کی اجازت سے سیزفائرپررضامندی ظاہرکردی جس سے علاقے میں سکون ہوگیا۔