بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بھارت کا جنگی جنون ۔۔۔ کیا خوفناک چیز خریدنےجا رہا ہے ؟دھماکہ خیزانکشاف ؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن )بھارت نے اپنے جنگی جنون کو حسب روایت برقرار رکھتے ہوئے امریکا کے ساتھ پانچ ہزار کروڑ روپے کا 145لائٹ ویٹ ہاؤیٹزر توپیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے اکتوبر میں اس معاہدے کی منظوری دی تھی اور بدھ کو اس پر باضابطہ دستخط کیے گئے ہیں۔ایم 777 ہاؤویٹزر توپ بی اے ای سسٹمز کی بنائی گئی توپ ہے، جو 155 ایم ایم کی 39 کیلیبر گن ہے۔ توپ ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گن کو کہیں بھی آسانی سے منتقل کیا جا سکتا ہے اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے یہ ایک بہترین اسلحہ ہے۔اس توپ کو بری، بحری اور فضائی راستوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے، یہ 24.7 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتی ہے اور اسسٹڈ رینج 30کلومیٹر سے بھی زائد ہے۔واضح رہے کہ ان دنوں پاک بھارت کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور بھارت تیزی سے جدید ہتھیاروں کا زخیرہ کرنے میں لگا ہوا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…