اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب یونیورسٹیوں کے طالبعلموں نے پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے اوربلوچستان میں بھارتی مداخلت کا دفاع کرنے والے اینکر طارق فتح کی درگت بنا ڈالی ۔
ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینکر طارق فتح نے یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں پاکستان کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ شروع کر دیا اور بلوچستان کی علیحدگی پسند تحریک کو بھارت امداد کی حمایت کی جس پر پنجاب یونیورسٹی کیمپس ، چندی گڑھ کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے ان کی درگت بنا ڈالی۔
طارق فتح کو سبق سکھانے والے طالبعلموں میں اکثریت سکھ برادری سے تعلق رکھتی ہے۔ اینکر طارق فتح کی شکایت پر مقامی پولیس نے ان طالبعلموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
’’پاکستان کیخلاف کیوں بولتے ہو؟‘‘ بھارتی پنجاب یونیورسٹی کے طالب علموں نے اینکر کی درگت بنا ڈالی
1
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں