ریاض(این این آئی)سعودی شہزادہ ولید بن طلال خواتین کی ڈرائیونگ کے حق میں سامنے آگئے،عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خواتین کو گاڑی چلانیکی اجازت نہ دینا انہیں تعلیم سے محروم کرنے کی طرح ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سعودی شہزادہ الولید بن طلال کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی جائے، خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دینا ایسا ہی ہے جیسے انہیں تعلیم سے محروم کرنا یا ان کو شناخت دینے سے انکار کرنا ہو۔خواتین کی ڈرائیونگ وقت کی ضرورت ہے،نمودونمائش نہیں، اس سے روزگارکے مواقع بڑھیں گے۔