پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے 1566میں انتقال کرجانے والے ماہرعلم نجوم ٹوسڑڈیمس نے کئی صدیاں قبل ہٹلراورنپولین بوناپارٹ کے عروج وزوال اورامریکہ میں نائن الیون جیسے بڑے سانحات کی پیش گوئیاں کی تھیں جوکہ سچ ثابت ہوئی ہیں ۔اسی طرح ٹوسٹرڈیمس(Nostradamus )کی 2017کے بارے میں پیش گوئی نے بھی دنیاکوخوف سے دوچارکررکھاہے ۔
ایک معروف برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ٹوسٹرڈیمس نے 2017کے بارے میں بھی پیش گوئی کی تھی کہ اس سال دنیابھرمیں ماحولیاتی تبدیلی اوروسائل کی جنگ ہوگی ۔اس نے پیش گوئی کی تھی کہ اس سال ایک جھگڑالوشخص فوج کاگورنربن جائے گااوراس کوانتخابات کے ذریعے چناچائے گااوروہ دنیاکوتیسری عالمی جنگ میںجھونک دے گاجھگڑالوشخص کے بارے میں ٹوسٹرڈیمس کے پیروکاروں کاکہناہے کہ فوج سے مراد امریکہ اورجھگڑالوشخص سے مراد امریکی نومنتخب صددرڈونلڈٹرمپ ہے ۔ڈیمس کی مذکورہ سال کے بارے میں مزید پیش گوئیاں ہیں کہ اس سال امریکہ معاشی بحران کی وجہ سے دنیامیں عالمی طاقت نہیں رہے گا،چین دنیاکی عظیم معاشی طاقت کے طورپرابھرے گا۔