ہالینڈ میں مخصوص مقامات پر خواتین کے برقعہ اور نقاب پر پابندی عائد

30  ‬‮نومبر‬‮  2016

ایمسٹرڈیم(این این آئی)ہالینڈ میں مخصوص مقامات پر خواتین کے برقعہ اور نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،ہے اور پابندی کی خلاف ورزی پر 400 یورو تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، یہ قانون صرف مخصوص جگہوں کے لیے ہے جہاں سیکیورٹی وجوہات کے باعث چہرہ دکھنا ضروری ہے تاہم اس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ میں مخصوص عوامی مقامات پر خواتین کے برقعہ پہنے اور نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پابندی کی خلاف ورزی پر 400 یورو تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، اس قانون کی منظوری ہالینڈ کی ایوان زیریں کے 150 میں سے 132 ارکان نے دی ہے تاہم ابھی ایوان بالا سے اس کی توثیق باقی ہے،ہالینڈ کے وزیراعظم کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قانون صرف مخصوص جگہوں کے لیے ہے جہاں سیکیورٹی وجوہات کے باعث چہرہ دکھنا ضروری ہے تاہم اس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی حکام نے بھی فرانس کے بعض ساحلی علاقوں میں برقینی پہنے پر پابندی لگادی تھی اور وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ یہ سیکیولرزم کے قانون کے منافی ہے تاہم بعد میں عدالت نے پابندی کو معطل کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…