نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا نے حکومت سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔معروف بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ نے حکومت سے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بحالی کیلئے ایک روڈ میپ بنانا چاہیے۔اخبار نے اپنی ایک اشاعت میں لکھا ہے کہ جموں وکشمیر کے مچھل سیکٹر میں تین بھارتی فوجیوں کی ہلاکت جن میں سے ایک کا سر قلم کردیا گیا تھا کے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت دونوں کو اس خطرے سے الرٹ ہوجانا چاہیے کہ اس سے دونوں جانب سے بدلے اورجوابی کاروائیوں کا سلسلہ کنٹرول سے باہر ہوجائے گا، بھارت کے فوجی آئے دن مر رہے ہیں۔دشمنی کی دہائیوں کے بعد نومبر 2003کی رسمی جنگ بندی کے بعد اسے وقت میں امن کو بہت فروغ ملا تھا جب بھارت عسکریت پسندی ،دہشتگردی اور سیاسی بحران سے دوچار تھا۔
قبل ازیں بھارتی میڈیا نے پاکستانی فوج پر ایک بار پھر بڑا الزام عائد کر دیا ہے کہ پاکستانی فوجی ہماری سرحدی حدود کے اندر گھس کر ہمیں تہس نہس کر رہے ہیں اور ہمارے فوجی جواب دینے کی بجائے سر کھجا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اپنی ہی حکومت اور فوج کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوجی بھارت کے اندر گھس کر بھارتیوں کو مار رہے ہیں اور ہماری فوج کچھ بھی نہیں کر رہی۔ بھارتی ٹی وی ژی نیوز نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج انتہائی بزدل ہے جو ہمیشہ سے پیٹھ پیچھے وار کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے وقفے وقفے سے ایل او سی پر بھارت شدید جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
’’ہمارے فوجی مر رہے ہیں، نریندر مودی ہتھیار ڈال دیں‘‘
24
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں