اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور نہتے شہریوں پر فائرنگ سے بھی بھارتی میڈیا کو سکون نہ آیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستانی فوج پر ایک بار پھر بڑا الزام عائد کر دیا ہے کہ پاکستانی فوجی ہماری سرحدی حدود کے اندر گھس کر ہمیں تہس نہس کر رہے ہیں اور ہمارے فوجی جواب دینے کی بجائے سر کھجا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اپنی ہی حکومت اور فوج کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوجی بھارت کے اندر گھس کر بھارتیوں کو مار رہے ہیں اور ہماری فوج کچھ بھی نہیں کر رہی۔ بھارتی ٹی وی ژی نیوز نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج انتہائی بزدل ہے جو ہمیشہ سے پیٹھ پیچھے وار کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے وقفے وقفے سے ایل او سی پر بھارت شدید جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔