جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھار ت سر حد پر بلا اشتعال فائر نگ کیوں کررہاہے؟،سابق وزیر خارجہ کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر خارجہ خورشید محمودقصوری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نہ ہونے سے ملک کو بہت نقصان ہو رہا ہے ‘یو پی بھار ت میں انتخابات کی وجہ سے نر یندرمودی سر حد پر بلا اشتعال فائر نگ اور پاکستان کیخلاف مہم چلا رہا ہے ‘چین بعد میں آزاد ہو کر60کروڑ سے زائد لوگوں کو غر بت کی لیکر سے اوپر لے آیا مگر پاکستان اور بھارت میں آج بھی 60کروڑ سے زائد لوگ غر بت کی لیکر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ‘نئے آرمی چیف کی آنے سے نیشنل ایکشن پلان متاثر نہیں ہوگا ۔

منگل کے روز جہا نگیر بد ر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید محمودقصوری نے پاک افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور بلا اشتعال فائر نگ جیسی حر کتیں کر کے بھارت اپنے لیے ہی مسائل پیدا کر رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کو روایتی اور غیر روایتی جنگ پر بھارت پر بر تری حاصل ہے

اور بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستانی افواج بھارت کو منہ توڑجواب دیتا رہیگا اور پاکستان کے خلاف بھارت کی کوئی سازش کا میاب نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ‘تعلقات ‘امر یکہ میں نئی قیادت کے آنے کے بعد پاکستان کو ایک وزیر خارجہ کی بہت ضرورت ہے مگر وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ملک میں وزیر خارجہ کی تعیناتی کر یں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…