ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

میری شکست کا اصل ذمہ دار کون ہے ؟ ہیلری کلنٹن نے تہلکہ خیز دعوی کر دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)ہلیری کلنٹن نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی مداخلت کو اپنی شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔انھوں نے کہا کہ انتخابات سے صرف دو ہفتے قبل جیمز کومی کی جانب سے ان کے بطور وزیرِ خارجہ ای میل کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کھولنے کے اعلان نے ان کی مہم کو متاثر کیا۔ہلیری کلنٹن اپنی جماعت کے عطیہ کنندگان سے فون پر گفتگو کر رہی تھیں جو میڈیا پر افشا کر دی گئی۔اس دوران امریکہ بھر میں ان کے حریف نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں دو ہزار کے لگ بھگ لوگوں نے گلیوں میں یہ نعرہ لگاتے ہوئے جلوس نکالا کہ ‘میرا صدر نہیں۔’ اس کے بعد وہ اس عمارت کی جانب بڑھے جہاں نومنتخب صدر رہتے ہیں۔اس کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی رات کے وقت مظاہرے ہو رہے ہیں۔28 اکتوبر کو جیمز کومی نے کانگریس کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا کہ وہ کلنٹن کی ای میلز کے بارے میں اس تفتیش کا ازسرِ نو آغاز کر رہے ہیں جو جولائی میں ختم کر دی گئی تھی۔اس کے بعد انتخابات سے صرف دو روز قبل انھوں نے ایک اور خط میں کہا کہ وہ اپنے ابتدائی جائزے پر قائم ہیں کہ کلنٹن کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں کی جائے گی۔کلنٹن نے عطیہ کنندگان سے کہا: ‘انتخابات میں ناکامی کی بہت سے وجوہات ہیں، لیکن ہمارا تجزیہ یہ ہے کہ کومی کے خط نے، جس میں بے بنیاد شکوک اٹھائے گئے تھے، ہمارا تحرک ختم کر دیا۔ ہم گر گئے اور اس کے بعد ہمیں سخت جدوجہد کرنا پڑی۔’امریکی میڈیا کے مطابق انھوں نے یہ بھی کہا کہ کومی کے دوسرے خط نے ٹرمپ کے حامیوں کو مزید توانائی دے دی۔کلنٹن 2009 سے 2013 تک صدر اوباما کی انتظامیہ میں وزیرِ خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ بدھ کو امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کے بعد سے پس منظر میں ہیں۔ #/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…