ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کی جیت،امریکیوں نے پہلے کینیڈا کا رُخ کیا اوراب۔۔۔! ایک اور ملک پر ٹوٹ پڑے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(این این آئی)امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد سے نیوزی لینڈ کے حکام نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ امیگریشن ویب سائٹ پر ٹریفک میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امیگریشن نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار سے زائد لوگ آئے جو کہ معمول کے مقابلے میں 2500 فیصد زیادہ ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ عام دنوں میں ان کی ویب سائٹ پر 2300 لوگ آتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ایک اور ویب سائٹ ‘نیوزی لینڈ ناؤ’ پر بھی ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

اس ویب سائٹ پر نیوزی لینڈ میں رہنے، پڑھنے اور ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے معلومات ہیں۔حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ‘نیوزی لینڈ ناؤ’ کی ویب سائٹ پر امریکہ سے 70 ہزار پانچ سو افراد آئے جبکہ عام دنوں میں یہ ٹریفک تقریباً 1500 کے لگ بھگ ہوتی ہے۔یاد رہے کہ صدارتی انتخاب کے نتائج کے وقت کینیڈا کی امیگریشن کی ویب سائٹ پر اتنی ٹریفک بڑھی کہ ویب سائٹ ہی بیٹھ گئی۔کینیڈا کی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس (سی آئی سی) کے حکام سے فوری طور پر اس پر موقف حاصل نہیں کیا جاسکا۔تاہم کچھ ماہرین کا کہناتھا اس کی وجوہات کچھ اور ہوسکتی ہیں۔یونیورسٹی آف سرے کے پروفیسر ایلن ووڈ نے کہاکہ یہ محض ایک غیرمعمولی اتفاق ہوسکتا ہے۔تاہم اس سے قطع نظر سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت زیادہ بیان بازی کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…