پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ہیلری کلنٹن کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو خفیہ ای میل کے معاملے میں ایک مرتبہ پھر کلئیر قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے سینیٹ ارکان کو بتایا کہ سابق وزیرخارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے خلاف خفیہ ای میل کے معاملے میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اس لئے خفیہ ای میل کے معاملے کو یہیں ختم کیا جارہا ہے۔اس سے قبل ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے 28 اکتوبر کو ہیلری کلنٹن کے خلاف دوبارہ تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تو انہیں شدید دھچکا لگا اور ابتدائی سروے میں انہیں 3 پوائنٹس کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اب ایک مرتبہ پھر ایف بی آئی کی جانب سے کلئیر قرار دینے کے بعد ان کے حامی خوش دکھائی دیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی کے مہینے میں ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کو خفیہ ای میل کی تحقیقات کے دوران انہیں کلئیر قرار دیا تھا اور صدارتی انتخاب سے صرف 11 روز قبل ایف بی آئی نے بعض ای میل ملنے کے بعد دوبارہ تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…